Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

لاہور: زیرِ زمین پانی کےلیول میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 19, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

لاہور میں زیرِ زمین پانی کا لیول خطرناک حد تک کم ہونے کے بعد رک گیا۔

واسا حکام کے مطابق لاہور میں 1982 کے بعد سے زیرِ زمین پانی سطح 35 میٹر تک پہنچ گئی تھی تاہم گزشتہ دو سالوں کی محنت کے نتیجے میں یہ سطح 50 میٹر تک پہچ گئی ہے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویلز کنکشنز پر پابندی، سروس اسٹیشنز کے پانی کی ریسائکلنگ اور مساجد میں وضو کے پانی کو پارکوں میں استعمال سے فائدہ ہوا تھا جس سے پانی کی کمی کا سامنا تھا۔

ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ وقتی اقدامات نہ اٹھائے جاتے تو آئندہ سالوں میں لاہور میں پانی تقریبا ختم ہوجاتا۔

اس سے قبل بین الاقوامی اداروں نے لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح کم ہونے پر خطرے کی نشاندہی کی تھی تاہم انتظامیہ کی کارروائی کے نتیجے میں پانی کا لیول کم ہونے کے بجائے زیادہ ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube