Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

کراچی کےشہریوں کو دیوارمیں چن دیاگیا ہے، خالد مقبول

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

چیف جسٹس صاحب اسکا بھی نوٹس لیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب کراچی کے باسیوں کیساتھ کی جانے والی انکروچمنٹ اور ناانصافی کا بھی نوٹس لیں۔

ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماؤں کی بہادر آباد ميں نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا لیکن یہ طریقہ کسی صورت صحیح نہیں۔ ہمارے سابق میئر نے بھی عدالت کے حکم پر تجاوازت کیخلاف آپریشن کیا اورانہیں ختم کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کےساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔

مقبول صدیقی نے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کبھی انکروچمنٹ جعلی مردم شماری، کبھی حلقہ بندیوں، جعلی ڈومیسائل، جعلی ڈگریوں اور جعلی الیکشن کے ذریعے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے باسیوں صرف دیوار لگایا نہیں جارہا بلکہ انہیں دیوار میں چن دیا گیا ہے۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ایوب خان کے دور میں کراچی میں تجاوزات قائم ہوتی رہیں جبکہ تجاوزات کا کچھ عمل شہری آبادی میں اضافے کا باعث بھی تھا۔

کنوینر ایم کیوایم پاکستان نے کہا کہ 20سالوں کے دوران منظم منصوبے کے تحت تجاوزات قائم کی گئیں لیکن ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سے تجاوزات کے خاتمے کی حامی رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube