Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

اہم خبر: خيبرپختونخوا، بلوچستان نئےمالی سال کابجٹ آج پیش ہوگا

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago

News-Outlook_urdu-version

جمعہ 18جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

خيبرپختونخوا اور بلوچستان کے نئے مالی سال 2021-22 کے بجٹ آج پيش کيے جائيں گے۔

خيبرپختونخوا حکومت نے بجٹ کا تخمينہ 1 ہزار ارب روپے رکھا ہے، جس میں صوبے کی ترقی کےلیے 370 ارب اور کم سے کم تنخواہ 21 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجويز دی گئی ہے۔

بلوچستان کے وزير خزانہ آج 5 کھرب سے زيادہ کا بجٹ پيش کريں گے۔ اپوزيشن جماعتوں نے بجٹ کی غيرمنصفانہ تقسيم کا الزام لگاتے ہوئے شاہراہيں بند کرنے اور اسمبلی کے گھيراو کا اعلان کررکھا ہے۔

سپريم کورٹ کے حکم پر الہٰ دن پارک سے متصل پويلين اينڈ کلب اور شاپنگ سينٹرگرانے کےليے آپريشن آج چوتھے روز بھی جاری رہے گا۔ پول سائیڈ اور جمنازیم کا بڑا حصہ گرادیا گيا ہے۔ عدالتی حکم پر درجنوں دکانیں بھی مسمار کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب الہٰ دین پارک انتظامیہ اور کے ايم سی کا معاہدہ سامنے آگيا ہے جس میں زمين سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم الزماں کے دور میں لیز کی گئی۔

ملک ميں کرونا کيسز کی شرح 2 فيصد سے بھی نيچے آگئی، گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 54 ہزار 647 ٹيسٹ کئے گئے جس میں سے ایک ہزار 47مثبت کیسز سامنے آئے جبکہ وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوئے۔

نيو کراچی ميں کرکٹ کھيلنے سے منع کرنے پر اسکول ٹيچر کو محلے کے لڑکوں نے تشدد کر کے مار ڈالا۔

کراچی سميت سندھ بھر ميں پری مون سسٹم داخل ہوگیا، شہر قائد ميں آج سے بارش کا امکان ہے۔ اندرون سندھ تھرپارکر کا موسم بھی خوشگوار ہوگیا۔

ايران کے صداررتی انتخابات آج ہوں گے، 5 کروڑ 90 لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کريں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube