Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

لاہور میں ایک نہیں دو شیش محل ہیں

SAMAA | - Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

یہ اندرون شہر میں دہلی دروازے کے پاس ہے

لاہور میں شاہی قلعے کے شیش محل کے بارے میں تو سب نے سب ہی جانتے ہوں گے لیکن اسی شہر میں ایک اور شیش محل بھی ہے جس سے شائد زیادہ لوگ واقف نہ ہوں۔

یہ دوسرا شیش محل لاہور کے اندرون شہر میں دہلی دروازے کے پاس واقع حویلی میاں سلطان کی تیسری منزل پر بنایا گیا تھا جو عرصہ دراز تک لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔

یہ محل ڈیڑھ سو سال قبل تعمیر کیا گیا تھا مگر ہنر مندوں کی مہارت اور محنت آج بھی واضح ہے اور اپنے منفرد طرز تعمیر کی بدولت یہ شیش محل ماضی کی کہانی سناتا ہے۔

عمارت کو ایک برطانوی ٹھیکیدار میاں سلطان نے تعمیر کیا تھا مگر یہ نجی ملکیت ہونے کی وجہ سے زیادہ معروف نہیں ہے۔

اس عمارت کے رہائشی نعمان کا کہنا ہے کہ یہ میاں سلطان نے اپنے لیے تعمیر کرایا جسے میاں سلطان کی بیٹی سے ان کے دادا نے خرید لیا تھا۔

ویسے تو اندرون لاہور کی تمام تاریخی عمارتوں کی بحالی کا ذمہ والڈ سٹی اتھارٹی کے پاس ہوتا ہے مگر یہاں کے رہائشی اس عمارت کو اپنے طور پر اصلی حالت میں بحال کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube