Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

بلوچستان میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پاپندی

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں  ہر قسم کے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پاپندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق بلوچستان کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلوچستان میں تاحکم ثانی نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء کو فوری طور پر روک دیں۔

جاری حکم نامے کے مطابق فیصلے کا اطلاق تاحکم ثانی ہوگا۔ واضح رہے بلوچستان میں اسلحہ کے لائسنس کے اجرا میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی شکایات سامنے آنے کے  کے بعد یا پھر امن وامان کی صورت حال کی وجہ سے یہ پاپندی لگائی گئی ہے۔

مراسلے میں نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا ء پر پاپندی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے جرائم میں اضافہ اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ جمعرات 17 جون کو تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں نائیک عقیل شہید ہوئے۔

کوئٹہ میں 17 جون کو ہی سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube