ضلع جنوبی میں کچرااٹھانے کیلئے چائنیزکمپنی کی گاڑیوں میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ کی ہدایت پر چائنیز کمپنی چھانگی کانجی نے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے انتظامات مزید بہتر بنانے کیلئے ضلع جنوبی صدر زون اور لیاری زون میں 3 وہیلر رکشوں میں مزیداضافہ کردیا۔

چائنیز کمپنی کے تحت ٹوٹل 96 رکشے تمام یوسیز میں گھر گھر سے کچرا اٹھانے پر مامور ہوں گے جبکہ شکایات کے ازالے کیلئے بھی ایک ٹیم، رکشہ اور مشینری کے ساتھ تشکیل دی گئی ہے۔

کچرا اٹھانے والی ٹیم میں رکشوں کی شمولیت کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی اور چائنیز کمپنی کے عہدیداران موجود تھے۔

ایم ڈی سالڈ ویسٹ زبیر چنہ نے کہا کہ ہر یوسی سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل یقینی بنایا جارہا ہے، اس سلسلے میں متواتر اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

زبیر چنہ کے مطابق گزشتہ ہفتے ضلع شرقی کیلئے بھی رکشوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تھا، صفائی ستھرائی کے معیار میں بہتری لانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور شکایات کا ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube