Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

خیبرپختونخوا: 370ارب روپےکاترقیاتی بجٹ تجویز

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

صوبائی بجٹ جمعہ کو پیش ہوگا

خیبر پختونخوا کے نئے مالی سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا مجوزہ بجٹ تیار کرلیا گیا ہے جس میں صوبے میں ترقیاتی کاموں کے لیے 370 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

خیبر پختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں بڑا حصہ قابل تقسیم محاصل سے 559 ارب روپے ملے گا جبکہ صوبے کے اپنے محاصل کا تخمینہ 75 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 370 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں جن میں 120 ارب ضم قبائلی اضلاع پر خرچ کرنے کی تجویز ہے۔

تعلیم کے لیے 180 ارب روپے، صحت کی ترقی 30 ارب روپے جبکہ سائنس وٹیکنالوجی کی ترقی کی مد میں 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گریڈ 18 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 19 سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ مزدوروں کی کم از کم اجرت 21 ہزار روپے مقرر کی جائے گی۔

بجٹ میں مستحق فنکاروں اداکاروں اور ہنر مندوں کی امداد کے لیے 50 کروڑ روپے کا انڈومنٹ فنڈ رکھنے کی بھی تجویز شامل کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube