Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

پشاور: بی آر ٹی ٹریک پر شہری کی خودکشی کی کوشش

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پشاور: بی آر ٹی ٹریک پر زخمی ہونے والا شخص

پشاور کے بی آر ٹی ٹریک پر شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریپڈ ٹرانزٹ پشاور کے مطابق مذکورہ شہری ملک سعد شہید اسٹیشن پر فلائی اوور سے نیچے کودا اور شدید زخمی ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نوجوان خود کو مارنا چاہتا تھا۔

متاثرہ شخص کے  اہل خانہ کے مطابق بھائی کچھ دیر قبل گھر میں اہلیہ سے لڑائی کرکے نکلا تھا، جس کے بعد خودکشی کی کوشش کی۔

ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ شخص کے دونوں بازو ٹوٹ چکے ہیں، جب کہ سر پر بھی شدید چوٹ لگی ہیں۔ تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube