ویڈیو: سپرہائی وے اوراطراف میں مٹی کاطوفان، شہر میں بارش

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 1 month ago

شہر میں تیز ہوائیں چلنے لگیں

کراچی سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں مٹی کا طوفان آگیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے، بارش سے قبل تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

کراچي ميں پری مون سون بارشوں کا سسٹم داخل ہوگیا، سپر ہائی وے، گلشن معمار و اطراف ميں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئيں۔

نوری آباد، گلستان جوہر، ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ اور گرد و نواح میں ہلکی بارش شروع ہوگئی، گلشن معمار اور اطراف کے علاقوں میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسميات کے مطابق شہر میں کہیں ہلکی کہیں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس ساؤتھ زون کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹر وے ایم نائن پر کراچی اور نوری آباد کے علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے، تمام روڈ یوزرز سے اپیل ہے کہ اپنی گاڑیوں کی حد رفتار کم رکھیں، بارش کی وجہ سے اکثر مقامات پر روڈ پر پھسلن ہوجاتی ہے، لہٰذا گاڑی احتیاط سے چلائیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برسات کے موسم میں اپنی گاڑی کے وائپرز کو چیک کرلیں، کسی بھی قسم کی مدد اور رہنمائی کیلئے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube