Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کوٹری میں مال بردار ٹرین کا حادثہ، ڈرائیور اور فورمین زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 17, 2021 | Last Updated: 4 months ago

زخمی سول اسپتال منتقل

کوٹری میں مال بردار ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے باعث اس کا ڈرائیور اور فورمین زخمی ہوگئے۔

جمعرات کی دوپہر ہونے والا یہ حادثہ حیدرآباد اور کوٹری کے درمیان ریلوے ٹریک پر پیش آیا۔ مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر کر ایک دوسرے میں دھنس گئیں۔ حادثے میں ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا۔

اس حادثے میں ریلوے لائن کے نزدیک رہائشی کوارٹر اور درگاہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم رہائشی کوارٹر میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے ٹرین کے ڈرائیور اور فورمین کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے بتایا ہےکہ مال بردار ٹرین کراچی سے ساہیوال کوئلے لے کر جارہی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube