Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

این اے249: دوبارہ انتخابات کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
na-249-elections

فوٹو: آن لائن

الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ انتخابات کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

کمیشن نے دوبارہ انتخابات کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 میں پاک سرزمین پارٹی اور تحریک انصاف کی دوبارہ انتخابات کی درخواستیں مسترد ہوئیں۔

این اے249: ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں بھی پیپلزپارٹی کامیاب

الیکشن کمیشن نے دونوں فریقین کو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ یکم مئی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل فتح قرار پائے تھے۔ انہوں نے ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کو شکست دی تھی۔

تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے سینیٹر بننے کے لیے 3مارچ کو این اے 249 کی نشست سے استعفیٰ دیا تھا۔ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube