Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

کراچی: پویلین اینڈ کلب گرانےکا معاملہ، پولیس ومظاہرین میں جھڑپ

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago

متعدد افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس، رینجرز قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیوی مشنری کے ہمراہ پویلین اینڈ کلب پہنچے تو وہاں موجود دکانداروں نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیرات مسمار کرنے سے قبل سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ دیکھایا جائے۔

ہیوی مشنری پویلین اینڈ کلب کے قریب شاپنگ ایریا میں پہنچ گئی ہے جہاں دکانوں کو مسمار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ متعدد افراد کو حراست میں بھی لےلیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دکانداروں کو آگاہ کردیا گیا تھا کہ کل صبح تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جائے گا تو دوکاندار اپنا سامان نکال لیں۔

کراچی: پویلین اینڈ کلب کو 2روز میں گرانے کا حکم

سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب سمیت اطراف میں تجاوزات کیخلاف ہر حال میں آپریشن کو مکمل کیاجائے گا جس کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

بشیر صدیقی نے مزید کہا کہ آپریشن مزید 1 ماہ جاری رہ سکتا ہے کیونکہ بڑے پیمانے پر تجاوزات قائم ہیں تاہم کوشش کرینگے جلد از جلد سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کریں۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں الہٰ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب اور پارک کے شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم دیا تھا۔ پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہٰ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کو غیرقانونی قرار دیا۔

پویلین اینڈکلب، شاپنگ ایریا گرانے سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری

عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیرقانونی طور پر زمین کو تبدیل کرکے کمرشل بنادیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

سپريم کورٹ کراچی رجسٹری نے گزشتہ روز کشمیر روڈ پر قائم تمام تجاوزات جن میں کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات شامل ہیں انہیں فوری گرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب کراچی سے الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ سینٹر سن 1999 میں تعمیر کیا گیا تھا، جس میں 450 سے زائد دکانیں تعمیر تھیں تاہم 350 دکانیں آپریشنل تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube