Wednesday, December 8, 2021  | 3 Jamadilawal, 1443

سعودی عرب جانےوالے افراد ایسٹرازینیکا، فائزر ویکسین لگواسکیں گے

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 6 months ago

فوٹو: فیس بک

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے 18سال سے زائد عمر والے افراد سعودی عرب جانے کےلیے آسٹرازینیکا ویکسین لگواسکیں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان سے سعودی عرب جانےوالے خواہشمند افراد ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگواسکیں گے تاہم ویکسین لگوانے والوں کی عمر 18سال سے زائد ہونا شرط ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب ملک جانے کی خواہش رکھنے والے افراد ضروری دستاویزات دکھا کر ویکسین لگواسکیں گے۔

دوسری جانب پاکستان میں 18 سے 30 سال تک عمر کے افراد کو سائنوویک ویکسین لگائی گئی ہے۔

فائزر ویکسین صرف کمزورقوتِ مدافعت والےافراد کولگائی جائے گی

اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ہفتہ قبل فائزر ویکسین ملک کے 15 شہروں میں صرف کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی حکام نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین لگوانے والے افراد کو ملک میں سفر کرنے کی اجازت دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube