Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

اتحاد ائیرویز نےسفری پابندیوں میں 7جولائی تک توسیع کردی

SAMAA | - Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 15, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن اتحاد ائیرویز نے پاکستان، بنگلادیش، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں پر 7جولائی تک سفری پابندیوں میں توسیع کردی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن اتحاد ائیرویز نے پاکستان، بنگلادیش، نیپال، سری لنکا، ویتنام، جنوبی افریقہ اور یوگینڈا کے مسافروں پر سفری پابندیوں میں 7 جولائی تک توسیع کردی ہے جبکہ ائیرلائن نے عندیہ دیا ہے کہ پابندی مزید بڑھائی جاسکتی ہے۔

اتحاد ائیرویز کی جانب سے بھارت میں کرونا کی تشویشناک صورتحال پر 6جولائی تک پہلے ہی توسیع کا اعلان کر رکھا ہے۔ متحدہ عرب امارات صرف وہ افراد سفر کرسکتے ہیں جو یا تو سفیر ہوں یا یواےای کے گولڈن ویزا کے حامل ہوں۔ انہیں بھی یواے ای آنے سے قبل 48گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ دیکھانا لازم ہے۔

یواےای: پاکستانی مسافروں پرعارضی پابندی عائد

اس سے قبل گزشتہ دنوں عندیہ دیا گیا تھا متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے پروازیں اگلے ماہ بحال ہونے کا امکان تھا۔

کیٹیگری سی ممالک کی تعداد کم کرکے 26کر دی گئی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 12 مئی سے بند کی تھیں۔ بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا سے بھی متحدہ عرب امارت کے لیے پروازیں بند کی گئی تھیں۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باعث کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube