Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

کالعدم ٹی ایل پی پرآزادکشمیر انتخابات میں حصہ لینے پرپابندی

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2021 | Last Updated: 1 month ago

کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ وزارت داخلہ نے اپریل میں پاکستان بھر میں اس تنظیم کے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی عائد کی تھی۔

مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے پُرتشدد مظاہروں اور احتجاج کے بعد حکومت پاکستان نے اپریل میں تنظیم کو کالعدم قرار دیتے ہونئے اس پر 1997ء کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر آزاد کشمیر انتخابات میں حصہ لینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تنظیم پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 201 کے تحت لگائی گئی ہے، تحریک لبیک کو کسی بھی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی۔

تحریک لبیک پاکستان نے 2018ء کے عام انتخابات میں 22 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے  تھے جبکہ سندھ اسمبلی میں اس کے 3 اراکین موجود ہیں۔ تنظیم کے نوجوان سربراہ سعد حسین رضوی اپریل سے کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر انتخابات 25 جولائی اتوار کو منعقد کئے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube