Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کاشہرکےنالوں پرتجاوزات آپریشن جاری رکھنےکا حکم

SAMAA | - Posted: Jun 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نالوں پر تجاوزات آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ غیرقانونی لیز کی بنیاد پرآپریشن نہیں روک سکتے۔عدالت نے متاثرین کی درخواست مسترد کردی۔

پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجرنالہ تجاوزات سے متعلق کیس میں لیزمکانات مسمات کرنے سے متعلق کے ایم سی کی درخواست کی سماعت  ہوئی۔ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کررہے ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مختلف محکموں نے لوگوں کوغیر قانونی لیز دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی حکومت  ذمہ دارہے کہ غیر قانونی لیز کیسےدی گئی،اس وقت حکومت کیا کررہی تھی،آپ کی ناک کے نیچے سب ہوتا رہا اور پتا نہیں چلا۔

متاثرین کے وکیل نے بتایا کہ سندھ کچی آبادی، کے ایم سی اور دیگر اداروں نے لیز دی۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ تجاوزات تو ہرحال میں ختم کرنا ہوگی۔ گجرنالہ پر کیسے مکان بنادیئے گئے۔ معاوضہ دینے کا معاملہ الگ ہے مگر تجاوزارت کے خلاف کارروائی کیسے روک دیں،یہ تو چائنا کٹنگ ہے اور نوے کی دہائی سےاسی طرح جعل سازی ہورہی ہے،یہ ساری دستاویزات جعلی ہیں اور عدالت کو سب کی حقیقت معلوم ہے،غیرقانونی لیز کی بنیاد پر آپریشن نہیں روک سکتے۔ عدالت نے متاثرین کی درخواست مسترد کردی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube