Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

ایران سےغیرقانونی طور پرپاکستان آنیوالا امریکی گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) نے ایران سے غیر قانونی طور پر پاکستان آنے والے امریکی شہر کو کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے ہفتہ 12 جون کو کراچی میں کارروائی کے دوران امریکی شہری کو گرفتار کیا۔

امریکی شہری بغير سفری دستاویزات کے ایران سے پاکستان میں داخل ہوا۔ ملزم ایرانی نژاد امریکی شہری ہے، جو فائیو اسٹار ہوٹل ميں مقيم تھا۔

شہری کا نام سائرس اسماعیل زادے بتایا گیا ہے، جس نے غیرقانونی طور پر پاکستانی سرحد پار کی۔ ملزم نے بارڈر پار کرنے کےعوض اسمگلرز کو ہزاروں امریکی ڈالرز ادا کئے۔

ملزم کو امریکی قونصلیٹ نے پاکستان آنے کے بعد 1 سالہ ایمرجنسی پاسپورٹ 8 جون کو جاری کیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ وہ بغیر دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوا۔

ملزم8جون سے کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سفری دستاویزات کے بغیر مقیم تھا۔ امریکی شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملوث نیٹ ورک کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube