Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

آن لائن دنیامیں انتہاء پسندی اورنفرت انگیزی کامقابلہ کیاجائے، وزیراعظم

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
imran-khan

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزيراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کيا ہے کہ آن لائن دنيا ميں انتہاء پسندی اور نفرت انگيزی کا مقابلہ کيا جائے، کينيڈا واقعے کيخلاف سخت ايکشن لينے پر بھی زور ديا۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ٹی وی سی بی سی کو خصوصی انٹرويو ميں دنيا سے مطالبہ کیا کہ آن لائن پلیٹ فارم سے نفرت اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرے، عالمی برادری سے کہا کہ انتہاء پسندی کیخلاف مشترکہ قدم اٹھايا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ نفرت انگيز ويب سائٹس جو انسانوں کو تقسيم کرتی ہيں یا نفرت انگيز مواد پھيلاتی ہيں، ان کیخلاف عالمی ايکشن ہونا چاہئے۔

وزيراعظم کا کہنا تھا کہ کينيڈا واقعہ پر ہم سب پاکستانيوں کو صدمہ ہے۔ ہم اُس خاندان کی تصوير ديکھتے ہيں اور انتہائی کرب محسوس کرتے ہيں، اس واقعے کیخلاف سخت ترين ايکشن ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ يہ ہے کہ مغربی ملکوں کے چند رہنماء اس افسوسناک صورتحال کو سمجھ نہيں پارہے، سوشل ميڈيا کی دنيا ميں ہميں بالکل نئی صورتحال کا سامنا ہے۔

وزيراعظم عمران خان کا کینیڈین ٹی وی سی بی سی کو دیا گیا مکمل انٹرويو اتوار کو نشر ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube