Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

پشاور: کرونا ویکسینیشن، علماء میدان میں

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کرونا ویکسین کے خلاف منفی تاثر کو شکست دینے اور عوام کو ویکسی نیشن کی طرف راغب کرنے کے ليے پشاور کے جید علماء میدان میں آگئے۔
اس حوالے سے منفی تاثر کو زائل کرنے کی غرض سے پشاور کے جید علماء کرام نے ویکسین لگوائی جو ممکنہ طور پر عوام میں کرونا ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈوں اور افواہوں کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا کہنا ہے کہ جب تک مساجد کے ائماء اور علماء ہمارے ساتھ نہ ہوں کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے انتظامیہ کی درخواست قبول کرنے پر علماء کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے علماء کرام سے مساجد میں بھی کرونا ویکیسن کی آگاہی پر بیان دینے کی درخواست کی۔
اس موقع پر علماء کرام کا کہنا تھا کہ ہم نے عملی مظاہرہ کرکے کرونا ویکسین لگوائی اور ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ویکسین لگوائیں اور خود کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں۔
ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے بڑے دینی مدارس کے طلباء کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت طلباء کو ان کے مدرسوں میں ہی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube