Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

لاہور:شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ایک بچہ صحت مند، 2 کی حالت نازک

لاہور چڑیا گھر میں شیرنی کے ہاں 3 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایک بچہ صحت مند جب کہ دیگر 2 بچوں کی حالت نازک ہے۔

لاہور چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی پیدائش ہفتہ 12 جون کو ہوئی۔ قوتِ مدافعت کم ہونے کے باعث بچوں کی صحت متاثرہو رہی ہے۔ شیرنی نے اپنے بچوں کو دودھ نہیں پلایا۔

ویٹرنری ڈاکٹرز کی زیر نگرانی شیر کے تینوں بچوں کی نگہداشت جاری ہے۔

لاہور چڑیا گھر میں کینگرو کا جوڑا ہلاک

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں 2 سفید شیر کے بچے کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دونوں بچوں کی عمریں 11 ہفتے کی تھیں۔ سفید شیر کے بچوں کی موت 30 جنوری کو ہوئی تھی، جب کہ اپنی موت سے چار روز قبل سے زیر علاج تھے۔

ماہرین کا خیال تھا کہ انہیں پر فلین پینیلوکوپینیا وائرس کا حملہ ہوا ہے جو پاکستان میں عام ہے اور جانور کے مدافعتی نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ مرنے والے بچوں کے پھیپھڑوں کو بری طرح نقصان پہنچا تھا اور وہ شدید انفیکشن میں مبتلا تھے۔

اس کے بارے میں پیتھالوجسٹ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سفید شیر کے بچوں کی موت کووڈ 19 سے ہوئی ہے۔

اگرچہ کورونا وائرس کے لیے پی سی آر کا کوئی ٹیسٹ نہیں لیا گیا تاہم چڑیا گھر کی ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے بتایا کہ چڑیا گھر کورونا وائرس کا شکار تھا جس سے پاکستان میں اب تک 12 ہزار 276 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'سفید شیر کے بچوں کی موت کے بعد چڑیا گھر انتظامیہ نے تمام عہدیداروں کے ٹیسٹ کروایا ہے اور عملے کے 6 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کرن سلیم نے بتایا کہ 'کورونا کا شکار عملے میں ایک شخص وہ بھی شامل تھا جس نے ان بچوں کی دیکھ بحال کی تھی۔

سفید شیر کے 2 بچوں کی ہلاکت پر جانوروں کے حقوق کی تنظیم جسٹس برائے کیکی (جے ایف کے) کی بانی کا کہنا تھا کہ آخری سفید شیر کے 2 بچوں کی لاہور کے چڑیا گھر میں موت ایک مرتبہ پھر انتظامیہ اور حکام کی غفلت ظاہر کرگئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی حکومت نے جنوبی افریقہ سے چیتے اور سفید شیروں کا ایک، ایک جوڑا لاہور کے چڑیا گھر کیلئے خریدا تھا۔ سفید شیروں کا جوڑا 99 لاکھ 90 ہزار، جب کہ چیتے کا جوڑا 79 لاکھ 50 ہزار روپے میں چڑیا گھر کے ذاتی فنڈز سے خریدا گیا۔ یہ پنجاب کے کسی بھی چڑیا گھر میں پہلی بار سفید شیروں کا جوڑا تھا۔

جس وقت ان سفید شیروں کو لایا گیا تو اس وقت نر سفید شیر کی عمر 4 سال اور مادہ سفید شیر کی عمر 3 سال 2 دن ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube