Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

حکومت آرٹی ایس کیطرح ووٹنگ مشین سےنتیجہ چراناچاہتی ہے

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو الیکٹرونک ووٹنگ سسٹم پر تحفظات ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء نے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ پر تمام جماعتوں کو تحفظات ہیں لیکن حکومت کی بیتابی اور بےچینی اس بات کو ثابت کررہی ہے کہ آر ٹی ایس کی طرح الیکٹرونک نظام پر قبضہ کرکے اپنی مرضی کا نتیجہ چاہتے ہیں۔

رہنماء مسلم لیگ نون کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کےتحت انتخابات کرانے میں شفافیت نہیں، مشینوں میں کوئی ٹیمپرنگ نہیں کی گئی اس بات کی گارنٹی کون دے گا؟، کون سا ادارہ جس کےماتحت الیکٹرونک مشینز ہونگی؟۔

احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ نون سمیت کوئی سیاسی جماعت حکومت کو عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی۔ مسلم لیگ نون بیرون ملک مقیم اوورسيز پاکستانيوں کے ووٹ کے مخالف نہیں لیکن یہ طریقہ درست نہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنماء نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں، عوام مہنگائی اور بھوک سے مر رہے ہیں۔ انہیں دودھ اور شہید کی نہریں بہتی نظر آرہی ہیں۔ موجودہ حکومت کے پاس بجٹ کيلئے اربوں خرچ کرکے تشہری مہم چلائی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube