متحدہ عرب امارات سےپاکستان کیلئے پروازیں اگلےماہ بحال ہونےکا امکان

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 1 month ago

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے پروازیں اگلے ماہ بحال ہونے کا امکان ہے۔

ایمریٹس ائیرلائن نے ایک صارف کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 6 جولائی تک بند ہیں۔ تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے اورحکومت کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان کے لیے پروازیں 7 جولائی سے بحال ہوسکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 12 مئی سے بند کی تھیں۔ بھارت،بنگلادیش اور سری لنکا سے بھی متحدہ عرب امارت کے لیے پروازیں بند کی گئی ہیں۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باعث کیا گیا۔

اس کے علاوہ، برطانیہ ،ملائیشیاء اور سعودی عرب کی پاکستان کے لیے پروازیں بند ہیں۔

WhatsApp FaceBook

2 Comments

  1. محمد ہمایون  June 12, 2021 9:00 pm/ Reply

    پاکستان کے لیے ویزے کھولنے کی کب تک امید کی جا سکتی ہے؟

    • Afzaal Farooqui  June 14, 2021 9:36 am/ Reply

      Abhi is silsilay mai koi peesh raft nahe hoi hai.

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube