Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

ایبٹ آباد: آٹھویں جماعت کی طالبہ کاریپ کرنےوالا ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ایبٹ آباد میں آٹھویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ طور ریپ کرنے والے مرکزی ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کو 2 روز قبل ملزمان آٹھویں جماعت کی طالبہ کو گھومانے لےجانے کا بہانا بنایا اور ٹھنڈ یانی روڈ پر گاڑی میں ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 8جون کو واقعہ رونما ہوا جس کے بعد مقدمہ تھانہ نواں شہر میں 10 جون کو درج کرایا گیا جبکہ متاثرہ لڑکی دھمتوڑ کی رہاشی ہے۔

پولیس نے مقدمہ دفعہ 376 (ریپ کے جرم) پاکستان پینل کورٹ (پی پی سی) 53 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروئی کا آغاز کردیا ہے۔

ڈی ایس پی میرپور کے مطابق واقعے کے مرکزی ملزم کو ساتھیوں اور جائے وقوعہ پر استعمال کی گئی گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کے طبی معائنے میں ریپ کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پولیس نے ملزم کے ڈی این اے سیمپل اکٹھا کرکے لیبارٹری بھیجوا دیے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube