Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

راولاکوٹ کارحادثے میں رکن اسمبلی سمیت 4افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آزاد کشمیر اسمبلی

راولاکوٹ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک گاڑی دریائےجہلم میں جاگری، رکن آزاد کشمیر اسمبلی سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ڈی آئی جی پونچھ کے بیان کے مطابق آزاد پتن کے مقام پر دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد ایک گاڑی دریا میں بہہ گئی، واقعے میں رکن آزاد کشمیر صغیر چغتائی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا، ابھی تک صرف ایک لاش نکالی گئی ہے تاہم صغیرچغتائی سمیت 3 افراد کی لاشیں اب تک نہیں مل سکی ہیں۔

دوسری جانب ناخوشگوار واقعے کے بعد آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی جماعتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

اس سے قبل آزاد پتن کے مقام پر ہی گزشتہ روز نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ايک سیاح کی لاش ملی تھی۔

ریسکیو ٹیموں سمیت پاک آرمی کے غوطہ خوروں نے رکن آزاد کشمیر سمیت مزید تین لاشوں کی تلاش کےلیے شرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کی قیادت، ویژن اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube