Monday, October 25, 2021  | 18 Rabiulawal, 1443

خیبرپختونخوا حکومت پی ایس ایل کی میزبانی کیلئے کوشاں

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago

معان خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا 65 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے اور بھرپور کوشش ہے کہ اگلا پی ایس ایل پشاور میں ہو۔
معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی از سر نو تعمیر اہل پشاور کے لیے خوش کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں عالمی معیار کے 2 کرکٹ اسٹیڈیمز کی تعمیر کا تہیہ کیا ہوا ہے اور ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام اطمینان بخش ہیں۔
اس سے پہلے ڈی جی کھیل اسفندیار خٹک نے کامران بنگش کو اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سے پشاور کرکٹ کی دوبارہ میزبانی کر سکے گا۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جس میں خواتین کھلاڑیوں کے لیے خصوصی انکلیو تیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 28 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی جبکہ عالمی معیار کی پچز، پویلین اور کھلاڑیوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ہاسٹل ہو گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube