Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

سپریم کورٹ میں شرح منافع کی مساوی اورمنصفانہ تقسیم سےمتعلق آئینی درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: ڈیلی ٹائمز

سپریم کورٹ میں بینکس کے شرحِ منافع کی مساوی اور منصفانہ تقسیم سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

جمعرات کو سپریم کورٹ میں درخواست اکانومسٹ اور بینکرشاہد حسین صدیقی نےحشمت حبیب ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ افراطِ زر کی تناسب سے شرخ منافع 2 فیصد زیادہ دیا جائے۔ یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ستمبر2013 سے جون 2020 کے دوران جاری تمام سرکلرز کو منسوخ کرے اوراسٹیٹ بینک نجی بینکوں کو سالانہ شرخ منافع 2.5 رکھنے کی ہدایت کرے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک شرخ منافع کے حوالہ سے مساوی اور منصفانہ پالیسی بنائے اور نئی پالیسی میں خسارے،معیشت پرمنفی اثرات،بینکس کےاستحصالی رویوں کا سدباب کیاجائے۔

درخواست کا متن ہے کہ بینک،اسٹیک ہولڈر،سرمایہ کار کے درمیان شرخ منافع کی مساوی تقسیم کا طریقہ بھی واضح کیا جائے اورسپریم کورٹ،بینکس اوروزرات خزانہ کواس حوالہ سےقانونی ذمہ داریاں نبھانےکی پابند کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube