Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

شجاع آباد: دلہن کوریپ کانشانہ بنانےوالا ملزم پولیس مقابلےمیں ہلاک

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شجاع آباد کے علاقے موچی پورہ ميں شادی کے گھر ميں گھس کر دلہن کو ریپ کا نشانہ بنانے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عابد حسين کو گرفتار کرکے برآمدگی اور دیگر ساتھيوں کی گرفتاری کيلئے لےجارہی تھی کہ بستی ملوک کے قريب ملزم کے ساتھيوں نے پوليس وين پر فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم عابد حسين  ہلاک ہوا۔

شجاع آباد: ڈکیتی اور دلہن کا گینگ ریپ کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم قتل، ڈکیتی، ریپ،اغوا،چوری سميت 40 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا اور علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

شجاع آباد کےعلاقے موچی پورہ میں ڈکیتی اور دلہن سے مبینہ ریپ کے الزام میں ایک نامزد ملزم کو 27مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شجاع آباد: نوبیاہتا دلہن کا گینگ ریپ

واضح رہے کہ ملزمان نے پولیس کی وردی میں ملبوس ہوکر شجاع آباد ميں دلہن کو ریپ کا نشانہ اور گھر میں چوری کی وردات کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube