Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

سپریم کورٹ نےکراچی میں ہندوؤں کی عبادت گاہ دھرم شالہ گرانےسےروک دیا

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Supreme Court of Pakistan

فوٹو: آن لائن

سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ گرانے سے روک دیا ہے۔

جمعہ کوسپریم کورٹ میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کوڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ کراچی میں ہندوؤں کی مذہبی عبادت گاہ دھرم شالہ کو گرایا جا رہا ہے اور نئی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔

چئیرمین متروکہ وقف نے بتایا کہ جس عمارت کو دھرم شالہ کہا گیا وہاں 1947 سے ہوٹل چلایا جا رہا ہے۔عدالت نےچئیرمین متروکہ وقف املاک پر برہمی کا اظہار کیا اور دھرم شالہ سے متعلق سیکرٹری آثار قدیمہ اور کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ چئیرمین متروکہ وقف املاک کو احساس نہیں کہ عدالت کو کیا بیان دیا۔عدالت کے سامنے سچ بولنا ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایک رکنی اقلیتی کمیشن  کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اقلیتی برادری کی وکیل حنا جیلانی نےعدالت کو بتایا کہ حکومت کے تشکیل کردہ اقلیتی کمیشن پر اور حکومت کے بنائے نصاب پر اقلیتی برادری کو اعتراض ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 1960 کے تعلیمی نصاب پر اتنا جھگڑا کیوں ہے۔ 1960 والا نصاب دوبارہ بحال کردیں کیوں کہ اس تعلیمی نصاب پر کسی کو اعتراض نہیں تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube