Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

بلوچستان: مسافر کوچ حادثےکا شکار، 18مسافر جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: سماء ٹی وی

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار 18 سے زائد زائرین جاں بحق جبکہ 50 کے قریب زخمی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق خضدار میں کرخ کے علاقے بھلوک ایریا میں بس حادثہ کا شکار ہوئی، واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا۔ زائرین وڈھ میں تین روزہ مزہبی عرس منانے کے بعد واپس دادو جارہے تھے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹيچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 10 زخمی سی ایم ایچ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں داود پہنچائی جارہی ہیں، مرنیوالوں میں والوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube