Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

لاہور چڑیا گھر میں کینگرو کا جوڑا ہلاک

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

اس وقت لاہورچڑیا گھرمیں13بڑے اور3بچےکینگروزہیں

لاہور کے چڑيا گھر ميں 2 کينگروز ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا ایک کینگرو نر جب کہ ایک مادہ ہے۔

لاہور کی چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق نر کينگرو چند ماہ سے بیمار تھا، جب کہ مادہ کینگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکی۔

ڈپٹی ڈائريکٹر لاہور کا کہنا ہے کہ دونوں کينگروز کو طبی سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نر کینگرو چڑیا گھر کی تحویل میں آنے سے پہلے مختلف امراض میں مبتلا تھا۔

ویٹرنری ڈاکٹرز طبی سہولیات فراہم کر رہے تھے جب کہ مادہ کینگرو کی طبیعت اچانک خراب ہوئی۔ دونوں کینگرو کچھ گھنٹوں کے وقفے سے ہلاک ہوئے۔

دونوں کینگروز کی ڈیڈ باڈیز پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس وقت لاہور چڑیا گھر میں 13 بڑے اور 3 بچے کینگروز موجود ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ سفید ٹائیگر کا بچہ بھی اچانک ہلاک ہوگیا تھا۔ جب کہ اپریل میں بھی 4 روز کا سفید ٹائیگر کا بچہ ہلاک ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube