Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

کراچی: پولیس اہلکار سمیت 3ڈکیت گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 10, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون برآمد

کراچی میں شاہ فیصل پولیس نے پولیس اہلکار سمیت 3 ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرليا۔

ایس پی لانڈھی شاہ نواز چاچڑ کے مطابق پوليس اہلکار محمد عقيل اپنے ساتھيوں عامر اور نعمان کے ساتھ شہريوں سے لوٹ مار کر رہا تھا کہ پوليس موقع پر پہنچ گئی اور تينوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ ليا۔

گرفتار پولیس اہلکار ڈيفنس مددگار ون فائيو ميں تعينات ہیں۔

گرفتار پوليس اہلکار کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کرليا گيا۔ ملزمان متعدد وارداتوں ميں بھی ملوث ہيں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube