ڈی جی ایف آئی اے واجدضیاء کوعہدے سے ہٹادیا گیا

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی حکومت نے ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی واجد ضیاء کو عہدے سے ہٹادیا، ان کی جگہ آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی کو تعینات کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے واجد ضیاء کو ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے سے ہٹانے کی منظور دی۔

ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آیی ٹی کے سربراہ تھے، اس کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تھا۔

مزید جانیے: واجد ضیا ایف آئی اے کے سربراہ تعینات

سمری کے مطابق واجد ضیاء کی جگہ انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نئے ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، واجد ضیاء کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے کمانڈنٹ ایف سی معظم جا انصاری کو آئی جی پولیس خیبرپختونخوا تعینات کردیا اور آئی جی آزاد شمیر صلاح الدین کمانڈنٹ ایف سی مقرر کردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube