Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

فائزر ویکسین صرف کمزورقوتِ مدافعت والےافراد کولگائی جائے گی

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان کو اب تک 1 لاکھ 6 ہزار ڈوز مل چکی ہيں

پاکستان میں کرونا ویکسین اب بہت جلد شہریوں کو لگنا شروع ہوجائے گی۔

وفاق نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی فائزرویکسین صوبوں کو فراہم کرنا شروع کردی ہے۔ مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق فائزر ویکسین ملک کے 15 شہروں میں صرف  کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

پاکستان کو اب تک 1 لاکھ 6 ہزار ڈوز مل چکی ہيں۔ ان میں سے پنجاب کو 26 ہزار،سندھ کو 12000، خیبرپختونخوا کو 8 ہزار جبکہ بلوچستان کو 2000 فائزر ويکسين کی ڈوز ملیں گی۔ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو ایک ایک ہزار ڈوزز دی جائيں گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ فائزر ویکسین فل حال سرکاری ویکیسینشن سینٹر پر دستیاب ہوگی اور حکومت جلد مزيد ويکسین کی خريداری بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری ہیلتھ قاسم سومرو نے بتایا تھا کہ سندھ میں 2 سے 3 روز میں حاملہ خواتین کو فائزر ویکسین لگائیں گےاور بیرون ملک جانے والے طلبہ بھی فائزر ویکسین لگواسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube