Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

بجلی نہ ہونےکے باعث اسکول کے 25بچے بیہوش

SAMAA | and - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

بہارہ کوہ کے علاقے ملپور میں صبح سے بجلی نہ ہونے کے باعث گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں بچے بیہوش ہوگئے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق اسکول میں بجلی نہ ہونے کے باعث 25بچے بیہوش ہوگئے جبکہ گرمی کی وجہ سے بچوں کی نکسیر سے خون آنا شروع ہوگیا۔

حکام کی جانب سے بچوں کے سر پر پانی ڈال کر نکسیر کے خون کو روکنے کی کوشش بھی گئی تاہم بچوں کو فوری طبی امداد کےلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گورنمنٹ فیڈرل اسکول میں پڑھنے والے بچوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔

واقعہ کے بعد اسکول انتظامیہ نے بچوں کو چھٹی دے دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واپڈا کوبجلی بندش کی اطلاع دی لیکن اس کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ

دوسری جانب ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ ڈاکڑ اے کیو خان فیڈر بہارہ کہو کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے تاہم فیڈر پر دن 2 بجے تک شیڈول لوڈشیڈنگ کی گئی تھی۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے پر متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کے بعد بجلی کا شارٹ فال کا دورانيہ بڑھنے سے مختلف شہروں ميں 4 سے 8 گھنٹے تک لوڈشيڈنگ کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث 3000 میگاواٹ پیداوار کم ہوئی اور مجموعی طور 4ہزار میگاواٹ شاٹ فال کا سامنا ہے جبکہ ملک میں بجلی کی پیداوار 19 ہزار ہے جبکہ طلب 23 ہزار میگاواٹ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube