Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

حیدرآباد: خیبر میل ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago

Train derailed

حیدرآباد میں حسین آباد کے مقام پر پشاور سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین خیبر میل کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق گاڑی کی رفتار کم تھی اور ٹرين ڈرائيور نے فوری بريک لگا دی۔ حادثے ميں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے کی ٹيموں نے 2 گھنٹے کے بعد ڈاؤن ٹریک کو بحال کر کے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا۔ ٹرین کی بوگی نمبر3 کوٹڑی اور حیدرآباد کراسنگ برج کے مقام پر پٹڑی سے اتری۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 66ہوگئی

واضح رہے کہ پیر 7جون کی صبح 3بج کر 38 منٹ پر کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں جو راولپنڈی سے کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس سے ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں اب تک 60 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہیں جبکہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

ڈہرکی میں ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube