Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

سینیٹ ملازمین کیلئے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: سینیٹ ٹوئٹر

سینیٹ کے ملازمین کےلیے کرونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے ملازمین کو ویکسینیشن کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں تمام ملازمین کو 31 جون تک ہر حال میں ویکسین لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 30 جولائی تک سینیٹ کے تمام ملازمین کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔

آپ کرونا ویکسینیشن کا نادرا سرٹیفکیٹ کیسےحاصل کرسکتے ہیں؟

مراسلے میں ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا ویکسینشن سے خواجہ سرا محروم ہیں اور شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ناممکن ہے۔

پاکستان میں کرونا ویکسینیشن سے خواجہ سرا محروم

واضح رہے کہ ملک میں کرونا کیسز کی شرح ڈھائی فيصد تک رہ گئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 77افراد انتقال کرگئے، مجموعی طور پر اموات 21ہزار 453 ہوگئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube