Wednesday, July 28, 2021  | 17 Zilhaj, 1442

شادی سے انکار پر بچے کی ماں تیزاب گردی کا شکار

SAMAA | - Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
MANDI BAHAUDDIN, ACID ATTACK,

فائل فوٹو

لاہورمیں شادی سے انکار پرایک شخص ایک بچے کی ماں پر بھرے بازار میں تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ مریم بی بی حسب معمول کام کے لیے گھر سے پیدل نکلی تو جوہر ٹاؤن میں کچھ فاصلے پر موٹرسائیکل سوار ملزم احمد نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔
متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ کہتا تھا کہ مجھ سے شادی کرو لیکن میرے انکار پر یہ کہتے ہوئے کہ وہ مجھے کسی اور کا ہونے بھی نہیں دے گا تیزاب پھینک کر چلا گیا۔
خاتون کے بھائی وقار کا کہنا ہے کہ احمد جو اوکاڑہ کا رہائشی ہے اکثر بہن کو تنگ کرتا تھا جس کی شکایت مریم نے اس سے بھی کی تھی۔
تیزاب سے متاثرہ خاتون مریم کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube