ایف بی آرکو جہانگیرترین کی شوگرملز کےآڈٹ سےروک دیا گیا

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Jahangir Tareen Banking Court Talk Lhr 17-04

فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کے آڈٹ سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے جے ڈی ڈبلیو کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکيل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے 21مئی کو آڈٹ کرنے کا نوٹس بھجوایا جس میں انکم ٹیکس سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

شوگراورمنی لانڈرنگ کیس:جہانگیرترین کی عبوری ضمانت میں توسیع

درخواست گزار کے مطابق ایف بی آر کو پانچ برس گزرنے کے بعد آڈٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے، 2015 کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا قانونی عرصہ گزر چکا ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ آڈٹ نوٹس غیر قانونی طور پر بھیجا گیا ہے لہٰذا آڈٹ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور ایف بی آر کو تادیبی کارروائی سے روکا جائے، جس پر عدالت نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے آڈٹ کے لیے ایف بی آر کے نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کر دیا اور کل ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور انکے بیٹے علی ترین نے لاہور سیشن عدالت سے 11جون تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube