Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

حافظ آباد:پولیس کو بلیک میل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Posted: Jun 8, 2021 | Last Updated: 8 months ago

حافظ آباد میں پولیس کے دھمکیاں دینے والے نوسر باز کو گرفتار کرلیا گیا۔

حافظ آباد میں پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتےہوئے خود کو حساس ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم شاہد اعوان نے خود کو اعلیٰ افسر ظاہر کرکے پولیس کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ڈی پی او محمد معصوم نے کہا ہے کہ بلیک میلرز معاشرے کے ناسور ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہے گی۔

اس سے قبل پچھلے ہفتے مظفرگڑھ میں حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر پولیس کو دھمکانے کے الزام  میں محمد حسین عرف منا شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم منا شیخ بلوچستان کے رہائشی کے نام پر موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتا تھا اور ملزم نے حساس ادارے کا جعلی افسر بن کر تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر کو ٹیلی فون کیا اور سب انسپکٹر کو دھمکی دے کر اپنے ساتھی کا مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube