ڈہرکی ریل گاڑی حادثہ،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاک فوج کی جانب سے ڈہرکی ریل گاڑی حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عملہ جائے وقوعہ پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کررہے ہیں، جہاں لوگوں کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ متاثرین کو کھانا بھی مہیا کيا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق جائے حادثہ پر آرمی اور رینجرز کے دستوں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جب کہ امدادی کاموں کیلئے کیمپ بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ شدید زخمی افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف اسپتالوں ميں منتقل کرديا گيا ہے۔

زخمی مسافر رحیم یار خان، گھوٹکی اور میر پور ماتھیلو اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پیر 7 جون کو گھوٹکی کے ريتی ريلوے اسٹيشن کے قريب 2 مسافر ٹرينيں آپس میں ٹکرانے سے 40 افراد جاں بحق، جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ايکسپريس کی 4 بوگياں ٹريک سے اتر گئیں تھی جبکہ ڈی ایس ریلوے سکھر کے مطابق ٹرین حادثے میں 14 بوگیاں متاثر ہوئیں جبکہ 3 مکمل طور پر تباہ ہوئیں،9 بوگیاں ملت ایکسپریس کی حادثے میں متاثر ہوکر پٹڑی سےاتریں۔

گھوٹکی کے قريب حادثے کے بعد دونوں ٹريک پر ٹرينوں کی آمد و وفت بند کردی گئی ہے جبکہ ديگر ٹرينوں کو مختلف اسٹيشنوں پر روک لیا گیا ہے، جس کے باعث مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube