Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کوہاٹ:بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے آلات اور اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام

SAMAA | - Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 7, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کوہاٹ میں بارودی سرنگیں تلاش کرنے والے آلات اور کارتوس کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

کوہاٹ پولیس ترجمان کےمطابق سٹی پھاٹک پولیس چیک پوسٹ پر کارروائی میں 2 اسمگلروں معاذ علی  اور محمد آصف کو گرفتار کیا گیا۔ ان کا تعلق  نوشہرہ اور چارسدہ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 25 عدد مائن ڈیٹکٹر اور کلاشنکوف کے 1500 کارتوس برآمد ہوئے۔ ملزمان یہ اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر اسمگل کررہے تھے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس ایچ او سٹی امجد حسین اور ان کی ٹیم کی طرف سے عمل میں لائی گئی۔ ممنوعہ آلات اور بارود کی اسمگلنگ میں ملوث زیر حراست ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور انھیں تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ممنوعہ آلات اور کارتوس کی اسمگلنگ کے مقاصد کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube