دادو: بارش کے باعث چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

دادو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، جب کہ بچی زخمی ہوگئی۔

امدادی ٹیموں کے مطابق ہفتہ 5 جون کو آندھی اور طوفانی ہواؤں سے دادو میں میہڑ بائی پاس کے قریب واقع گھر کی چھت کا بیرونی حصہ گر گیا جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تینوں بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جب کہ زخمی بچی کو فوری طبی امداد کیلئے چانڈکا اسپتال لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے دیگر علاقوں میں آندھی اور طوفانی ہواؤں سے متعدد درخت اور بجلی کے پول بھی گرگئے، جب کہ شہروں میں مٹی کے طوفان اور بارش کے بعد بجلی اور مواصلاتی نظام کی بحالی کا کام جاری ہے۔

سیپکو ذرائع کے مطابق نوشہرو فیروز میں بجلی کی بحالی میں 10 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube