اسکولز کھولنے ہیں تو تمام اساتذہ کی ویکسینیشن لازمی ہوگی،مراد

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ہردکاندار کو ویکسین کا ثبوت دینا ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ اسکولوں کو کھولنے سے قبل ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ تمام اسٹاف کیلئے کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔ ویکسین کا عمل پورا ہونے پر پابندیوں میں نرمی کردی جائے گی۔

کراچی ایکسپو سینٹر آمد پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جلد بحالی کی جانب جائیں گے اور پابندیوں کو ختم کریں گے، تاہم اس کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا اور ویکسین کے عمل کو جلد از جلد پورا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکولز کھولنے اور تاجروں کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے، تاہم دکاندار اور خریداروں سب کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ ویکسین لگوا چکے ہیں اور اس کا ثبوت بھی ساتھ رکھنا ہوگا۔ ہم نے تقریباً 3 کروڑ لوگوں کی ویکسی نیشن کرنی ہے۔ حکومت کی مدد کریں تاکہ جلد از جلد بحالی کی جانب جائیں۔

تاجروں کے مطالبات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا جاتا ہے۔ نیک نیتی سے لوگوں کی بہتری کیلئے فیصلے کریں گے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روک کرکیا میں غلط کر رہا ہوں؟، ہم ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکیں گے۔ ویکسین کے بعد بھی ضوابط پر عمل جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس سے سندھ میں اب تک 5 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ حکومت اور انتظامی مشینری کے استعمال کے باوجود کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس کے کیسز کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 1 ہفتے کے دوران صرف حیدرآباد میں 5 ہزار 302 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 436 نئے کیسز سامنے آ گئے۔ مجموعی طور پر اب تک 18 ہزار 531 حیدرآباد کے شہری کرونا کا شکار ہوئے ہیں، جب کہ صرف 1 ماہ میں 80 افراد اور مجموعی طورپر 413 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

دوسری جانب افریقی اور بھارتی ویرینٹ کرونا وائرس کے بھی کیسز کراچی میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں نقل و حرکت کرونا کے کیسز میں اضافے کا سبب ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube