کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں ہفتہ کی رات ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز بھی شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان میٹ آفس کے مطابق اتوار 6 جون کے روز شہر قائد کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں اتوار کی صبح جنوب مغرب سے 14 سے 18 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

گزشتہ روز ہفتہ 5 جون کو سندھ کے کئی علاقوں میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے موسم تبدیل کردیا۔ گھوٹکی، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور کندھ کوٹ سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تیز آندھی اور بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑاْ۔

دوسری طرف ژوب اور شیرانی میں طوفانی بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج اتوار کو بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube