Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

اہم خبر: خواجہ سعدرفیق کیخلاف نیب نےتحقیقات کاحکم دیدیا

SAMAA | - Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 6, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔

وزيراعلی سندھ کا وزيراعظم کو خط، کہا تحريک انصاف جب سے اقتدار ميں آئی ہے سندھ سے تعصب برتا جا رہا ہے، ناانصافی کی جا رہی ہے، مزید لکھا وفاق کے پبلک سیکٹر ڈويلپمنٹ پروگرام میں سندھ کے منصوبے نظر انداز کئے گئے۔

ن ليگ کے شعلہ بياں رہنما سعد رفيق ايک اور کيس ميں نيب کے ريڈار پر آ گئے ۔۔۔ بطور سابق وزیر ریلوے بے ضابطگیوں پر نئی انکوائری ہو گی۔ چيئرمين نيب نے منظوری دے دی۔

وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے کہا بلاول اپنی پارٹی کو نوازشريف کے حوالے اور مريم نواز ن ليگ کو پی پی کے سپرد کرچکی تھيں ۔۔ بعد ميں طلاق ہوگئی۔ اب مولانا کو دوبارہ اپنا کندھا پيش کرنا چاہيے۔

وزير خارجہ شاہ محمود قريشی نے چٹکلہ چھوڑ ديا، یوسف رضا گیلانی کا نام لیے بغیر کہا پی ڈی ايم کو آگ لگ گئی ملتان کے چراغ سے۔

سندھ حکومت نے کراچی کے تاجروں کو پير سے ريليف دينے اور انتظاميہ کی جانب سے زيادتياں نہ ہونے کی يقين دہانی کرادی ہے ۔ تاجروں نے بھی حکومتی يقين دہانی کا خيرمقدم کيا۔۔ آج کاروبار بند رہے گا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کفایت شعاری ترک کر کے فنڈز خرچ کرنے کے موڈ میں۔ ترقیاتی منصوبوں کے ليےڈھائي سو ارب روپے کي تجويز۔ سماجی تحفظ کے بجٹ میں بھي اضافے کا پلان تيار کرليا۔ سماء اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے لے آيا۔

کراچی ميں بدترين لوڈ شيڈنگ۔ جماعت اسلامی کا 12 جون کو کے اليکٹرک ہيڈ آفس کا گھيراؤ کرنے کا اعلان۔ حافظ نعيم کہتے ہيں پیر سے روزانہ احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ کےاليکٹرک کےفرانزک آڈٹ کا مطالبہ

کرونا سے مزيد 84اموات، 1923 نئے کيسز رپورٹ،ملکی مجموعی کيسز ميں سے 27 فيصد کراچی سے رپورٹ ہوئے۔۔۔ چين سے سائنو فارم ويکسين کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئيں،پنجاب حکومت کا دیہات میں بھی ویکسینیشن شروع کرنے کا فيصلہ ۔۔۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube