Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

چچا نے بھتیجی کے مبینہ دوست کی ناک کاٹ دی

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago

راجن پور ميں ابراہیم نامی شخص نے اپنی بھتیجی کے ساتھ تعلقات کے شک میں ایک نوجوان کی ناک کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق تھانہ فاضل پور کی حدود کوٹلہ اندرون میں بھتیجی سے تعلقات کے شبہے میں لڑکی کے چچا نے آصف نامی نوجوان کی تیز دھار آلے سے ناک کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آصف کو بظاہر سر راہ زخمی کیا گیا اور امکان ہے کہ اس کارروائی میں ملزم کی کچھ اور افراد نے بھی مدد کی ہو۔

فاضل پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube