Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

جیونی: ایک مچھلی نے ماہی گیر کو مالا مال کردیا

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

جیونی: پکڑی گئی قیمتی سوا مچھلی

بلوچستان کے علاقے جیونی میں ایک اور ماہ گیر پر قسمت مہربان ہوگئی۔

جیونی کے راشد رحیمی نے بھی جیونی کے سمندر میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی کا شکار کرلیا۔

سوا مچھلی 6 لاکھ 76 ہزار روپے میں جیونی کی منڈی میں نیلام ہوگئی۔ جیسے بابو نسیم نامی بیوپاری نے خریدا۔ اس سے قبل 2 ماہی گیر بھی اس قیمتی سوا مچھلی کا شکار کرچکے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مئی سے 15 جون تک سوا مچھلی کا شکار کیا جاتا ہے جو 40 سے 45 روز تک ہوتا ہے۔

سوا مچھلی گہرے سمندر میں رہتی ہے اس دوران انڈے دینے کیلئے کنارے پر اپنے نر کے ساتھ آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مادہ کے نسبت نر کا فوٹو (ایئر بلینڈر) بڑا ہوتا ہے جو زیادہ وزنی اور قیمتی ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube