کندھ کوٹ: کچے میں آپریشن، 3 ڈاکو زخمی

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پولیس نے ڈاکوؤں کےکئی ٹھکانے نذر آتش کردیئے

کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں جاگیرانی گینگ کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ایک پھر شروع کرديا گيا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو زخمی ہوگئے، درجنوں ٹھکانوں کو آگ لگادی گئی۔

ایس ایس پی کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے درجنوں ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق آپریشن میں 300 سے زائد پولیس اہلکار شریک ہیں، کارروائی میں راکٹ لانچر اور جدید اسلحہ کا استعمال کیا جارہا ہے، آپریشن کی ڈرون کمیرے سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقوں میں امن کی بحالی تک آپريشن جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube