Saturday, October 16, 2021  | 9 Rabiulawal, 1443

پیپلزپارٹی کی پیر تک تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو : آن لائن

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے تاجروں کو 8 بجے تک کاروبار بند کرنے سے متعلق فیصلہ پیر تک مؤخر کرنے کا کہا ہے، مشکل فیصلے مجبوری میں کئے، کسی سے دشمنی نہیں۔

کراچی کے تاجروں نے 6 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کیا تاہم تاجر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے۔ رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹیں 6 بجے بند کردیں گے تاہم عتیق میر نے دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کمشنر ہاؤس کراچی میں تاجروں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیر تک تاجروں کے اکثر مطالبات پورے اور مسئلے حل کریں گے، آئندہ اجلاس میں تاجروں کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے پولیس اور انتظامیہ کے رویے کی شکایات کی ہیں، تاجروں کی شکایات پر ایس ایچ او سعود آباد کو معطل کردیا، تاجروں کی شکایت پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے مجبوری میں کئے، کسی سے دشمنی نہیں، اُمید ہے تاجروں کے بہت سے مطالبات مان لئے جائیں گے، ہم تاجروں کی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی تاجروں کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں تاجروں کے ساتھ ہیں، ترقی کراچی کے تاجروں کے مسائل کے حل سے مشروط ہے، دکانیں 8 بجے تک کھلی رکھنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی دشمنی میں ناقابل عمل فیصلے مسلط کررہی ہے، جبراً فیصلے مسلط کرنا ملک کو انتشار کی جانب لے جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء ناصر حسین شاہ نے سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دُعا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار سچ ہوں، بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا، نواز شریف سزا کے باوجود بیرون ملک بیٹھے ہیں، بلاول نے نواز شریف پر تنقید نہیں کی بلکہ موازنہ پیش کیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube