Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

اتحادی جماعتیں بجٹ میں حمایت کرینگی، فواد چوہدری

SAMAA | - Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jun 5, 2021 | Last Updated: 5 months ago

یہ بجٹ ہماری کارکردگی کاعکاس ہوگا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے بجٹ میں حمایت کا یقین دلایا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں کی نالائق پالیسیز کی وجہ سے پاکستان مشکلات میں پھنسا ہوا تھا، بجٹ 2021-20 بجٹ ہماری حکومت کی کارکردگی کا عکاس ہوگا۔ بجٹ ميں عام آدمی کو ريليف فراہم کيا جائے گا، حکومت کو اتحادی جماعتوں نے بجٹ میں حمایت کا یقین دلایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ نون پیپلزپارٹی کے حوالے کردی تھی، پتہ نہیں کیوں بعد میں طلاق ہوگئی ہم تو چاہتے تھے یہ شادی چلتی رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست مولانا فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کا جھگڑا ختم ہوگا تو فیصلہ کریں گے پالیسیز کیا ہیں، اس وقت اپوزیشن تنکوں میں بکھری ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube